Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کیلئے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران طلب

نیب نے پشاور کے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے
شائع 08 اکتوبر 2022 05:29pm
مزید افسران کو بھی نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
مزید افسران کو بھی نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

پشاور: نیب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نیب کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تمام افسران بذات خود پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لئے مزید افسران کو بھی نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر 70 ارب سے زیادہ روپے کی لاگت آئی تھی، نیب کی جانب سے ریکارڈ مانگنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے منصوبے کا ریکارڈ بیورو کو فراہم کردیا تھا۔

NAB

BRT

peshawar

investigation