Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن: این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

سندھ پولیس نے تحقیقات مکمل کر لی، جس میں مصطفی کمال کو بے گناہ قرار دیا ہے، وکیل
شائع 05 اکتوبر 2022 02:14pm
ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعے پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعے پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 240 میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نےاین اے 240میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعے پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

مصطفی کمال کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این اے 240میں بیلٹ پیپرز چھیننے کے معاملے پر سندھ پولیس نے تحقیقات کی، سندھ پولیس نے بیلٹ چھیننے پر کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ اس معاملے پر سندھ پولیس نے تحقیقات مکمل کر لی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ میں مصطفی کمال کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

ریٹرنگ افسر نے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعے پر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ECP

PSP

mustafa kamal

Sindh Police

na 240 karachi