Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدر علی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

نوجوان بیٹر آج رات اسپتال میں قیام کریں گے
شائع 01 اکتوبر 2022 12:02am
قومی بلے باز حیدر علی۔ فوٹو — فائل
قومی بلے باز حیدر علی۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نوجوان بیٹر حید علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے، وہ آج رات اسپتال میں قیام کریں گے۔

پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا اور کل کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

آج کے میچ میں حیدر علی نے دو باؤنڈریز کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے، سیریز کا آخری اور فیصلہ کُن میچ 2 اکتوبر بروز اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PCB

lahore

t20 series

hospital

Haider Ali

pak vs eng