Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھٹا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

سیریز برابر، فیصلہ کُن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2022 11:06pm
انگلینڈ نے 170 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا۔ فوٹو — آئی سی سی
انگلینڈ نے 170 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا۔ فوٹو — آئی سی سی

انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز پر مشتمل سیریز 3-3 سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں قومی ٹیم نے مقرر اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم نا قابلِ شکست87، افتخار احمد 31 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ گیند بازی میں انگلینڈ کے سیم کرن اور ڈیوڈ ولے دو، دو جب کہ ریس ٹاپلی ایک کھلاڑی کو شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے 170 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ ناقابلِ شکست 87، ایلکس ہیلز 27 اور بین ڈکٹ بھی 26 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ بولنگ میں قومی ٹیم کے شاداب خان نے دو کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی 2 اکتوبر بروز اتوار قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

cricket

پاکستان

PCB

England

lahore

t20 series

pak vs eng