وزیراعظم شہبازشریف کے لندن جاتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے
ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کے لندن پہنچتے ہی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
لندن میں موجود قائد ن لیگ نوازشریف کی ایون فیلڈ رہائشگاہ کے باہرمخالف جماعت کےحامیوں کی جانب سے اکثر و بیشتر احتجاج دیکھنے میں آتا ہے جس کے جواب میں ن لیگ والے بھی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور ان کی والدہ کے گھرکے باہرمظاہرہ کرچکے ہیں۔
شہبازشریف نے گزشتہ روزایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں اپنے بڑے بھائی اورسابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس پر لندن میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہرکیا گیا۔
ہمیشہ نوازشریف اور ن لیگ کو بُرابھلا کہنے والے مظاہرین اس بار وزیراعظم شہباز شریف کےلیے ‘کرائم منسٹر’ کے نعرے لگاتے رہے۔
ایک اوروائرل ویڈیومیں نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کرنے اور ان کے قریب جانے کی کوشش کرنے والوں کو ان کے گارڈز سختی سے ایسا کرنے سے روک رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس میں خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک ایک خاتون مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے معاملے پر ان کی مرحومہ والدہ اورنوازشریف سے متعلق نامناسب الفاظ میں تبصرہ کررہی ہیں۔
دوسری جانب جوابی کارروائی میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف احتجاج اورشدید نعرے بازی کرتے ہوئےنامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما راشد نصراللہ نے ویڈیزشیئرکی جس میں عمران خان کے خلاف بینرزاٹھاکرچورچورکے نعرے لگائے جارہے ہیں، نواز شریف کی حمایت میں ’ میاں دے نعرے وجن گے“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
پی ٹی آئی سپورٹرز اور لیگی کارکنوں کے درمیان گالیاں دینے سے منع کرنے پربحث بھی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی اورکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
آٹھ ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرجانے والی ملکہ الزبتھ دوم نے 25 سال کی عمرمیں برطانیہ کا تخت سنبھالا اور 70 سال تک حکمراں رہیں۔
Comments are closed on this story.