Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13افراد زخمی

دھماکے سے نزدیکی رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2022 09:29pm
دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

کوئٹہ میں پود گلی چوک سبزل روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اور13افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک کے قریب دھماکادستی بم سے کیا گیا، جس سے نزدیکی رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،جس کی شناخت 50 سالہ محمد مراد ولد نصیب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک لاش اور 13 زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا ، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے لے لیا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے وہاں قریب ہی سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا مگر دستی بم سڑک پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث راہگیر جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔

پاکستان

quetta

Blast

pud gali chowk