Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ

فخر زمان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
شائع 16 ستمبر 2022 07:37pm
فخر زمان ایشیا کپ کے فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فخر زمان ایشیا کپ کے فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان کو گھٹنے کی انجری کے علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ فخر زمان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

فخر زمان ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ ان کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے اورفٹنس میں بہتری آئی ہے۔

شاہدآفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت میں ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔

پاکستان

PCB

Fakhar Zaman

Sri Lanka

Asia cup

Asia Cup 2022

asia cup final