Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 54 افراد جاں بحق، تعداد 1481ہوگئی

این ڈی ایم اے نے حاليہ بارشوں اور سیلاب میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی۔
شائع 13 ستمبر 2022 10:56pm
ملک بھر میں 81 اضلاع تاحال سيلاب سے متاثر ہيں،
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز
ملک بھر میں 81 اضلاع تاحال سيلاب سے متاثر ہيں، فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز

ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے مزید 54 افراد کی جان لے لی ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1481ہوگئی۔

نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے حاليہ بارشوں اور سیلاب میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزيد 54 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ،جس کے بعد ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1481 افراد جاں بحق ہو ئے،جاں بحق ہونے والوں میں 656 مرد، 297 خواتين اور 528 بچے شامل ہیں ۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 638، خیبرپختونخوا میں 303 اور بلوچستان میں 278 اموات رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کل 12 ہزار 748 افراد زخمى ہوئے ،جن میں سندھ سرفہرست ہے جہاں زخميوں کی تعداد 8 ہزار 321 ہو گئى۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3 ہزار 858، خیبرپختونخوا میں 368 جبکہ بلوچستان میں 172 افراد زخمى ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سے11 لاکھ 85 ہزار481 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا اور 5 لاکھ 69 ہزار 800 گھر مکمل تباہ ہوئے، اس دوران 390 پل جبکہ 12 ہزار 418 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ۔

ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 9 لاکھ سے زائد مويشيوں کا حاليہ بارشوں اور سيلاب میں نقصان ہوا۔

پاکستان

NDMA

Balochistan flood

kpk flood

Sindh floods

Floods in Pakistan

punjab flood