Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

درندگی کی انتہا، 5 سالہ بچے کے ساتھ ہمسائے کی زیادتی

پانچ سالہ امجد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا.
شائع 12 ستمبر 2022 10:22am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صادق آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں درندہ صفت ہمسائے نے مبینہ طور پر پانچ سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پانچ سالہ امجد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

امجد کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا گھر میں اکیلا تھا، ہمسائے نے گھر میں گھس کر زیادتی کانشانہ بنایا۔

والد نے بتایا کہ معصوم بچے کی حالت بہت خراب ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

والد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

پاکستان

punjab

Child Rape