Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کئے ہیں
شائع 10 ستمبر 2022 08:45pm
معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ فوٹو — فائل
معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کئے ہیں۔

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفی منظور ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد کے علاوہ فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے۔

تمام 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا ایک ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جسے عدالت نے معطل کردیا ہے۔

ECP

Islamabad High Court

PTI MNA

by-election

Abdul Shakoor Shad