Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ سُپر فور: سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کا 122 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2022 11:11pm
قومی کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 121 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ فوٹو — ای ایس پی این
قومی کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 121 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ فوٹو — ای ایس پی این

ایشیا کپ سپُر فور کے ڈیڈ ربڑ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں قومی کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 121 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم 30، محمد نواز 26 اور محمد رضوان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولنگ میں میزبان ٹیم کے ونیدو ہسارنگا 3، مہیش اور مدوشان دو، دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کا 122 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے نسانکا ناقابلِ شکست 55، 36راجا پکشے 24 اور داسن شناکا 21 نے رنز کی اسکور کیے۔ دوسری جانب بولنگ میں پاکستان کے ہارث رؤف اور محمد حسنین دو، دو جب کہ عثمان قادر ایک وکٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں 11 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان

Sri Lanka

Baber Azam

Asia cup

Asia Cup 2022

super 4