Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے منصوبے گننا شروع کیے تو رات کے 12 بج جائیں گے: مریم نواز

تین بار ملک کے وزیراعظم بننے والے نواز شریف کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی
شائع 08 ستمبر 2022 10:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ جس کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتی مجھے اس کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے۔

چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تین بار ملک کے وزیراعظم بننے والے نواز شریف کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی، یہ جو بھی کرلیں،اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتی مجھے اس کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے لیکن میں تمہارے اوپر کوئی ذاتی حملہ نہیں کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کوئی منصوبہ تو کیا کبھی اینٹ تک نہیں لگائی اور اگر میں نواز شریف کے منصوبے گننا شروع کروں تو رات کے 12 بج جائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نواز شریف پر شروع اور نواز شریف پر ہی ختم ہوتی ہے، سیاسی میدان میں مریم نواز تمہیں نہیں بخشے گی، میں تمہیں سیاسی میدان میں تمہارےگھر تک چھوڑ کر آؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص اسرائیل سمیت ملک دشمنوں اور باہر کے طاقتور ممالک کا فنڈڈ ایجنٹ ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ شخص بیرونی فنڈنگ سے حاصل کی گئی رقم سے ملک میں آگ لگارہا ہے، عمران خان فتنہ یا انتشار نہیں بلکہ ملک کی سب بڑی تباہی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

ECP

Maryam Nawaz

imran khan