Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، آٹے کے بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

شہری مہنگے داموں آٹے کے تھیلے خریدنے پرمجبور ہوگئے
شائع 03 ستمبر 2022 12:13pm
تصویر اے ایف پی
تصویر اے ایف پی

لاہورمیں دوماہ بعد بھی آٹے کا بحران ختم نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہرمیں آٹے کے بحران کی وجہ سے 10 اور 20 کلو کا تھیلا نایاب ہوگیا ہے، جبکہ دکاندارکا کہنا ہے کہ حکومت فلور ملز کے مسائل پر توجہ دے، توعوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

دکاندارنے بتایا کہ فلورملز کی جانب سے چند تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں، جو چند گھنٹوں میں ختم ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب آٹے کا 10 اور 20 کلو کا تھیلا بازاروں میں دستیاب ہی نہیں لیکن 15 کلو کا تھیلہ 14 اور 15 سو روپے میں ہی مل رہا ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان

lahore

punjab

Flour