Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند

منظور وسان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، مزید انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے، نیب
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 05:26pm
نیب کے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کی درخواست نمٹادی۔
فائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیبر نیوز
نیب کے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے منظور وسان کی درخواست نمٹادی۔ فائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیبر نیوز

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما کو کلین چٹ دے دی، منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کردی گئی۔

نیب ہیڈکوارٹر نے منظور وسان کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری بند کردی گئی ہے، پی پی رہنما کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، اس لیے ان کیخلاف مزید انکوائری جاری نہیں رکھ سکتے۔

نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے منظوروسان کی درخواست نمٹادی۔

یاد رہے کہ نیب منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی 2020 سے انکوائری کررہا تھا ۔

NAB

پاکستان

ppp leader

Sindh High Court

Manzoor Wassan