Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1167 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 03:18pm
پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 9، بلوچستان میں5جبکہ سندھ میں 3افراد جاں بحق ہوئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز
پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 9، بلوچستان میں5جبکہ سندھ میں 3افراد جاں بحق ہوئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز

ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1167 ہوگئی۔

نيشنل ڈيزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کى تفصیلات جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 9، بلوچستان میں5جبکہ سندھ میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

جس کے بعد 14جون سے اب تک مجموعی طور پر 1162افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،جن میں 506مرد، 231خواتین اور 384بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حاليہ بارشوں اور سيلاب سے سب سے زيادہ سندھ میں 420 اموات ریکارڈ ہوئیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 249، خیبرپختونخوا میں 257، پنجاب میں 187، آزاد کشمیر میں 41اور گلگت بلتستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں 3لاکھ 24ہزار 384گھر تباہ اور7 30ہزار483 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 5ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں ، 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ سندھ میں 2ہزار328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں، 60پلوں کو نقصان پہنچا، پنجاب 130، خیبر پختونخوا ایک ہزار 589 کلومیٹر سڑکیں متاثر، 84 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہ اور 65 پل متاثر ہوئے۔

مجموعی طور پر ملک کے 72 اضلاع میں 3کروڑ 30لاکھ 46ہزار سے زائد افراد بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاک بحریہ کا سیلاب زدگان کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

دوسری جانب پاک بحریہ کا سیلاب زدگان کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی آپریشن سندھ کے بعد ڈی آئی خان اورخیبرپختونخوا کی جانب بڑھا دیا گیا۔

پاک بحریہ کا سیلاب زدگان کے لیے ہیلی کاپٹرزاوربوٹس کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے دادو کے گاوٴں گوزوسے253 افراد کو ریسکیوکیا، جنہیں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پاک بحریہ کےغوطہ خوروں نے سیہون شریف میں ڈوبنے والے 5 افراد میں سے 4کی لاشیں نکال لیں۔

مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات،راشن،تیارکھانا اوربنیادی اشیاء ضرورت کی فراہمی مسلسل جاری ہیں۔

پاک فضائیہ کے تمام ایئربیسز پر ریلیف کیمپس متحرک

ادھرایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ کے تمام ایئربیسز پر ریلیف کیمپس متحرک ہیں۔

اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد مالی امداد اور 26 ہزارسے زائد مردوں، خواتین اور بچوں کے ملبوسات جمع ہوئے۔

موسم سرما کی مناسبت سے ساڑھے 5ہزار کمبل سمیت دیگر سامان جمع ہوا ،امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں ارسال کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

بلوچستان

punjab

sindh

death casualties

Floods in Pakistan