Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

و کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈیکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے، پرویز الہیٰ
شائع 10 اگست 2022 11:02am
افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈیکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے، کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کرسکتے، نون لیگ والے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے، نون لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

pti

PMLN

pakistan army

cm punjab

imran khan

lahore

Chaudhry Pervez Ilahi