Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف اور ق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آءی اور ق لیگ نے عدالت سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کاؤنٹ پر رولنگ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 12:19pm
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے اجلاس میں ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی روولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما سمیت چوہدری پرویز الٰہی بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے پٹیشن تیار کی جس میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کئے، انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر نے غیر قانونی و غیرآئینی رولنگ دے کر ق لیگ کے 10 ووٹ شمار نہیں کئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے۔

اسی تناظر میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے عدالت سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ووٹ کاؤنٹ پر رولنگ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

pti

PMLN

Supreme Court

cm punjab election

deputy speaker punjab assembly