Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی کا حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

کشتی میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ وہ دلہن کو لینے کے لیے جا رہے تھے
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 10:49pm
کشتی صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں دریائے سندھ میں ڈوبی۔ فوٹو: پی پی آئی
کشتی صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں دریائے سندھ میں ڈوبی۔ فوٹو: پی پی آئی

صادق آباد: دریائے سندھ میں گذشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد آج (منگل) کو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے، جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو کشتی میں سوار تقریباً 70 افراد ماچکا نامی علاقے سے کھروڈ کی طرف شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

کشتی کا ایک لکڑا ٹوٹا جس کے باعث اس میں پانی بھرا اور وہ ڈوب گئی۔

آج نیوز کے مطابق کشتی میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ وہ دلہن کو لینے کے لیے جا رہے تھے۔

خبر رساں ادارے پی پی آئی کے مطابق کشتی میں 100 افراد سوار تھے۔ کشتی صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں دریائے سندھ میں ڈوبی۔

پاکستان

punjab

Wedding

Indus River

Capsized boat