Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گوگی اور گوگے ملک میں لوٹ مار کر رہے تھے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کرپشن کیخلاف انکوائری کرو تو غداری ہے، سکون سے بیٹھے ہیں
شائع 06 جولائ 2022 01:18pm
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نیوز کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نیوز کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، دیوار سے لگایا جارہاہے،عمران خان بتائیں کہ2014 کادھرنا کس کے کہنے پر دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپ کے فرح گوگی اور گوگے ملک میں لوٹ مار کر رہے تھے، کیا آپ سے کرپشن کا پوچھنا ہراساں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ آٹا، چینی و گھی کی قیمتیں کیسے بڑھیں؟ عمران خان نے توشہ خانہ کا جواب آج تک نہیں دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں خود جھوٹےمقدمے میں قید رہا ہوں، اگرمنشیات کا الزام ثابت ہوجائے تو سخت سزادی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی کرپشن کیخلاف انکوائری کرو تو غداری ہے، سکون سے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مخالفین کے ساتھ یہ سب کرتے رہے ہیں۔

Interior Minister

پاکستان

Rana Sanaullah

lahore