Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ جاری

پنجاب بھر میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے، رات ہو یا دن کسی وقت بھی سکون میسر نہیں، شہری بھاری بھرکم بلوں سے بھی پریشان ہیں۔
شائع 04 جولائ 2022 10:01am
لاہور اور اس کے مضافات میں بجلی کا شارٹ فال 1200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور: پنجاب بھر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ ابھی بھی جارہی ہے، ہر شہر میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے، رات ہو یا دن کسی وقت بھی سکون میسر نہیں، شہری بھاری بھرکم بلوں سے بھی پریشان ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، دن ہویا رات کسی وقت بھی آرام اور سکون میسر نہیں، شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

بجلی آتی نہیں مگر بلوں کا عذاب ہر کسی کو جھیلنا پڑرہا ہے شہری کہتے ہیں ہرروز فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔

لیسکو حکام کے مطابق لاہور اور اس کے مضافات میں بجلی کا شارٹ فال 1200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

electricity

lahore

punjab

Loadshedding