Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق دور میں جھوٹ کی بنیاد پر مقدمات بنائے گئے: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق دورمیں جھوٹ کی بنیاد پرمقدمات بنائے گئے۔ اسلام آباد...
شائع 03 جولائ 2022 05:21pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق دورمیں جھوٹ کی بنیاد پرمقدمات بنائے گئے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پربہت زیادہ افسوس تھا، قیمتیں بڑھانے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نااہلی کی مثال قائم کی، ملک معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چند ہفتوں میں مہنگائی کے جن کو قابو کرلیں گے، دوسروں کو برا کہنا مخالفین کا وطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے سستی گیس کے بجائے مہنگی گیس کے معاہدے کیے۔

PMLN

Interior Minister

Rana Sanaullah

Federal Minister