Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا دفاع کرنا نیوٹرلز کی ذمہ داری ہے: عمران خان

مجھے افسوس ہے کہ ادارے کیسے ان لوگوں کو سپورٹ کرسکتے ہیں جن کی چوری پر ڈاکومینٹریز موجود ہیں اور ان جیسے لوگوں کو اوپر بٹھا دیا ہے
شائع 30 جون 2022 11:51pm
یہ لوگ امریکا کےسامنے تو کھڑے نہیں ہوسکتے۔ فوٹو — فائل
یہ لوگ امریکا کےسامنے تو کھڑے نہیں ہوسکتے۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ملک کا دفاع کرنا نیوٹرلز کی ذمہ داری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے سامنے سویت یونین کو ٹوٹتے دیکھا ہے، پاکستان کا دفاع کرنا نیوٹرلز کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی اثاثہ پاکستان سے باہر نہیں ہے، مجھے افسوس ہے کہ ادارے کیسے ان لوگوں کو سپورٹ کرسکتے ہیں جن کی چوری پر ڈاکومینٹریز موجود ہیں اور ان جیسے لوگوں کو اوپر بٹھا دیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو میرٹ کے اسپیلنگ نہیں آتی، اس کا پاکستان میں کیا اسٹیک ہے، وہ کونسا وزیراعظم ہے جس کے بچے باہر ہیں جب کہ یہ لوگ امریکا کےسامنے تو کھڑے نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں نے ایسا دباؤ پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں دیکھا، ملک میں وائٹ کالر کرائم پکڑنا نا ممکن ہوجائے گا لیکن مجھے اُمید ہے کہ سپریم کورٹ ملک کو تباہی سے بچائے گا۔

pti

Nawaz Sharif

Supreme Court

imran khan

Neutral