عدالت نے وزارت اعلیٰ کے نئے الیکشن کرانے کی ہدایت کی ہے: ترجمان پنجاب حکومت
رہنما مسلم لیگ (ن) اور ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت نے 25 منحرفین کے ووٹ نکال کر وزیراعلیٰ کے نئے الیکشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔
لیگی رہنماؤں کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہاؤس میں موجود ارکان کی اکثریت سے وزیراعلی کا انتخاب ہوگا، کل شام 4 بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہماری موجودہ تعداد177 ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی تعداد 168 ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں 9 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے، گزشتہ الیکشن کوکالعدم قرارنہیں دیا گیا۔
لیگی ترجمان نے کہا کہ حمزہ شہبازکوعہدے سے نہیں ہٹایا گیا، موجود ارکان کی اکثریت سے انتخاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم یہ انتخاب جیت جائیں گے۔
Comments are closed on this story.