Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی

جیکب آباد: جیکب آباد میں تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 04:44pm
جیکب آباد کی سول اسپتال ایمرجنسی کا منظر: اسکرین گریب: آج نیوز
جیکب آباد کی سول اسپتال ایمرجنسی کا منظر: اسکرین گریب: آج نیوز

جیکب آباد: جیکب آباد میں تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔

جیکب آباد کے مولا داد روڈ پر فائرنگ اور دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ايک شخص جاں بحق 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق دھماکہ روڈ سائڈ پر کھڑی موٹرسائيکل میں ہوا ہے۔

جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلامصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب نعش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث زخمی تڑپتے رہے، جس کے بعد زخمیون کو لاڑکانہ منتقل کیا جارہاہے

پاکستان

sindh

Blast

Jacobabad