Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان ملک کی تباہی کرکے گئے انہیں اس کا جواب دینا ہوگا: احسن اقبال

عمران خان سیاسی مخالفین کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کے دورمیں کرپشن انڈیکس عروج پر پہنچا، پاکستان میں سب سے زیادہ احتساب نوازشریف کا ہوا ہے، رہنماء مسلم لیگ (ن)
شائع 22 جون 2022 01:53pm
عمران خان یوٹرن لینے والے ورلڈ چمپیئن ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسیکرین گریب
عمران خان یوٹرن لینے والے ورلڈ چمپیئن ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسیکرین گریب
عمران خان یوٹرن لینے والے ورلڈ چمپیئن ہیں۔

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی تباہی کرکے گئے انہیں اس کا جواب دینا ہوگا، کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا، عمران خان سیاسی مخالفین کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کے دورمیں کرپشن انڈیکس عروج پر پہنچا، پاکستان میں سب سے زیادہ احتساب نوازشریف کا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا، عمران خان یوٹرن لینے والے ورلڈ چمپیئن ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو یاد ہی نہیں رہتا کہ کیا بیان دیا تھا، عمران خان کے دور میں کرپشن انڈیکس عروج پر پہنچا، عمران خان اور شہزاد اکبر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں پائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ احتساب نوازشریف کا ہواہے، خود ساختہ صادق وامین نیب قوانین میں ترمیم کا کہتے تھے، عمران خان خود اور کابینہ کو این آراو دے کرگئے، عمران خان نے سی پیک کے منصوبوں کو تباہ کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے 4 سال کا حساب دینا ہے، ہم عمران خان کے بچائے کانٹے چن رہے ہیں، عمران خان کوالزام تراشی کے بجائے قوم سے معافی مانگنا چاہئے، عمران خان نے سیاست اور اخلاقیات کا بیڑاغرق کیا۔

ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم عمران خان کرکے گئے تھے، موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت ملک سے کرپشن ختم کرے گی، برطانیہ سے پکڑا گیا پیسہ قومی خزانے میں جمع نہیں ہوا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب 22 سال میں کسی کو سزا نہیں دلواسکا، صرف نوازشریف کو سزا دی گئی ہے، نیب ملک کا اربوں کا نقصان کرچکا ہے، عمران خان نے 4 سال تک نیب کو قبضے میں رکھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

imran khan

press conference