Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، پشاور میں ایک دن میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

دوسرے زلزلے کی شدت چار اعشاريہ آٹھ ريکارڈ کى گئى
اپ ڈیٹ 17 جون 2022 07:53pm
اسلام آباد کے علاوہ پشاور اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے دوسری بار جھٹکے محسوس کیے گیے۔
تصویر: ان سپلیش (فائل)
اسلام آباد کے علاوہ پشاور اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے دوسری بار جھٹکے محسوس کیے گیے۔ تصویر: ان سپلیش (فائل)

اسلام آباد: وفاقی دارالحکموت میں جمعے کی شام کو زلزلے کے جھٹکے ایک بار پھر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پيما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاريہ آٹھ ريکارڈ کى گئى۔ مرکز سے جاری کی گئی معلومات میں مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

اسلام آباد کے علاوہ پشاور اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے دوسری بار جھٹکے محسوس کیے گیے۔

اس کے علاوہ چکوال، صوابی، چارسدہ، چنیوٹ، خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا اور گردونواح میں بھی جھٹکے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 218 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

earthquake

KPK

peshawar

Mardan