Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ملک میں تمام بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

شہرِ اقتدار میں رات 10 بجے تمام شادی ہالز بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 10:13pm
خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
Government measures to overcome energy crisis | Aaj Updates

صوبوں نے توانائی کی بچت کے پیشِ نظر بازاروں کو رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی کی بچت سے متعلق اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کرنے پر سراہا اور جب کہ توانائی کی بچت کے پیشِ نظر صوبوں نے بازاروں کو رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بجے تمام شادی ہالز بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، رشتہ ازدواج کی تقریب میں صرف ایک ڈِش کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بجلی بحران اور مہنگائی کے پیشِ نظر اقردامات کیے جا رہے ہیں، جہاں بھی شادی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان سب مقامات پر یہ پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

پاکستان

Loadshedding

energy crisis