Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کا 26رکنی اسکواڈ ملتان پہنچ گیا

مہمان اسکواڈ کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ملتان پہنچایا گیا، ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 01:11pm

ملتان : پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کا 26 رکنی اسکواڈ ملتان پہنچ گیا۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزویسٹ انڈین اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد مہمان اسکواڈ کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ملتان پہنچایا گیا، ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمان اسکواڈ آج آرام اور کل پریکٹس کرے گا، قومی ٹیم آج 3گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3ون ڈے سیریزکا آغازبدھ سےہوگا، میچز 8، 10اور 12جون کو ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

PCB

lahore

odi series

Pak Vs Wi