Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کردی

لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریرکے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کر...
اپ ڈیٹ 04 جون 2022 04:21pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریرکے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کی۔

کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے 10جون کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں اشتعال انگریز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ملکی اداروں کے خلاف تقریر کی اور لوگوں کو اکسایا۔

پاکستان

Captain Safdar

lahore

punjab