Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بابر اعظم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ رضوان پرپورا بھروسہ ہے، امید ہے فارم بحال ہوجائے گی۔ قومی...
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 02:51pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، مکمل طور پر بااختیار کپتان ہوں، رضوان پرپورا بھروسہ ہے، امید ہے فارم بحال ہوجائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہلکی ٹیم کوئی نہیں ہوتی، کسی بھی ٹیم کو ہرانے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ رضوان پرپورا بھروسہ ہے، امید ہے فارم بحال ہوجائے گی، شان مسعود اوپر کے نمبر پر کھیلتے ہیں انہیں نیچے نہیں کھلاسکتے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہے، کوشش ہوگی جیت کرپوائنٹس حاصل کریں، مہمان ٹیم کیخلاف ون ڈے میچز بہت اہم ہیں، کوشش ہوگی پوری قوت کے ساتھ ویسٹ انڈیز پرجھپٹیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ ملتان کا موسم کافی گرم ہے لیکن کیمپ میں گرمی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں گے، کورونا کے بغیر سیریز کھیل کر خوشی ہورہی ہے۔

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

mohammad rizwan

odi series

Pak Vs Wi