Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں گرمی کی شدت، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھتی جارہی ہے، ہر علاقے میں بجلی...
شائع 30 مئ 2022 12:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھتی جارہی ہے، ہر علاقے میں بجلی بندش کا دورانیہ بھی الگ ہے جو گرمی میں وبال جان بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی بڑھے اور بجلی کی بندش نہ ہویہ تو ممکن ہی نہیں پنجاب میں جتنی زیادہ گرمی ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی اتنا ہی بڑھ گیا ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

کسی علاقے میں چار تو کہیں پانچ اور چھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، جس کی وجہ سے الیکٹرونکس اشیاء بھی روزانہ خراب ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال سات سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث شہروں میں پانچ سے چھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔

lahore

punjab

Loadshedding