جماعت اسلامی کا “حقوق کراچی کارواں” آج ہوگا
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت “حقوق کراچی کارواں” آج ہوگا، جس کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر میں کیمپ لگائے گئے، بینرز اور پرچم آویزاں ہیں، کارواں کا آغاز مزار قائد شام چار بجے کیا جائے گا، جبکہ امیر جماعت اسلامی قیادت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔
حقوق کراچی کارواں کراچی میں پانی کے شدید بحران، ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈ کی ملی بھگت، الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، نرخوں میں اضافے، نوجوانوں کی سرکاری ملازمتوں میں حق تلفی اور جعلی مردم شماری کیخلاف کیا جائے گا۔
حقوق کراچی کارواں آج شام چار بجے مزار قائد سے نکلے گا، جو لسبیلہ، گلبہار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی،پاور ہاؤس چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا سے ہوتا ہوا سپر مارکیٹ لیاقت آباد پر ختم ہوگا۔
مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہر میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گئے ہیں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں ہیں، حیدری اور لیاقت آباد سپر مارکیٹ پر بڑے جلسہ عام ہوں گے جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کارواں کی قیادت اور شرکا سے خطاب کرینگے۔
Comments are closed on this story.