Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

عید کےبعد بھی آٹا، چکن ،پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، شہری قیمتوں میں عدم استحکام سے تنگ آچکے ہیں۔
شائع 09 مئ 2022 11:36am
فوٹو ــــ فائل
فوٹو ــــ فائل

لاہور: شہر میں مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

آج نیوز کے مطابق عید کےبعد بھی آٹا، چکن ،پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، شہری قیمتوں میں عدم استحکام سے تنگ آچکے ہیں۔

دریں اثنا بکرے کا گوشت اٹھارہ سو روپے کلو سے تجاوز کر رہا ہے جبکہ چکن بھی 400 روپے کلو سے نیچے نہیں آرہی۔

تاہم اشیا کی قیمتیں بڑھنے پر خریدار کم ہوتے جارہے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ چیزوں کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی۔

علاوہ ازیں 50 روپے کلو میں ملنے والے پیاز 100 روپے، ٹماٹر 30 سے 80 روپے، لہسن 400 روپے کلو اور چکن 365سے 429 پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان

lahore

punjab

Inflation