Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے پاک افغان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور افغانستان کے...
شائع 24 اگست 2021 09:27am

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں شیڈول پاک افغان ون ڈے سیریز افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے، سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

سیریز ملتوی ہونے سے متعلق مزید کہا گیا ہے کہ براڈکاسٹ سہولیات اور فلائٹ آپریشن کی بندش بھی سیریز کے التوا ءکا سبب بنی، پاکستان اور افغان بورڈز 2022 میں سیریز ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 8 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں شیڈول تھی۔

پاکستان

PCB

lahore

odi series

pak vs afg

postpond