Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پرغیر جانبدارمبصرین تعینات کرنے کی سفارش

لاہور:پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا تنازعہ حل نہ...
شائع 30 مئ 2021 11:46am

لاہور:پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا تنازعہ حل نہ ہوسکا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پرغیر جانبدار مبصرین تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اورپنجاب کے بیراجوں پرغیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا حاصل ہو سکے گا،یہ قدام صوبوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہو گا جبکہ اس سے پانی کے مسئلے پر پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

عثمان بزدار نے سندھ کے پارلیمنٹرینز کو پنجاب کے بیراجوں کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی پانی کی کمی، تقسیم اور اخراج کے ڈیٹا کی رپورٹنگ کے نظام کا خود مشاہدہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے کو افہام تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے گرد دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے انہیں گرانا ہو گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

punjab

sindh