Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے میں کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، اعظم سواتی

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن...
شائع 21 فروری 2021 12:03pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ،ریلوے سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ادارے میں کرپٹ افسران کیلئے کوئی جگہ نہیں،کرپٹ افسران کو نشان عبرت بنائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے ہمراہ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا ،سفاری ٹرین تاریخی پلوں سے گزرتے ہوئے دل کو چھو لینے والے حسین نظاروں اور تاریخی مقامات کی سیر کی جا سکے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا مشن ریلوےسے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے،ریلوے میں کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ،ریلوے ملازمین کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا،کرپٹ افسران کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ریلوےملازمین کی تنخواہیں دگنی کریں گے،فریٹ ٹرینیں بحال کرنے جارہے ہیں،ریلوے سےکرپٹ افسران کونکال رہے ہیں،قانون سےکوئی بالاترنہیں۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ملک ریلوےکی وجہ سےترقی کرتے ہیں،ریلوےسےسیاحت کو فروغ ملتا ہے،ریلوے جلد سیاحت میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا، چاہتے ہیں کہ دنیا کو علم ہو کہ ریلوے پاکستان کی معیثت اور معاشرت میَں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ریلوےترقی کرےگاتو پاکستان ترقی کرے گا،بلوچستان کےدور درازعلاقوں تک ریلوےنیٹ ورک ہونا چاہیئے،ریلوےنیٹ ورک سےمائننگ کاشعبہ ترقی کرےگا،ماضی میں ریلوےدوردرازعلاقوں میں پانی بھی پہنچاتاتھا۔

صادق سنجرانی کا مزیدکہنا تھا کہ وزارت ریلوے کے اقدام سے معیشت کا پہیہ چلنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا،پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے، ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے،امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

corruption

minister Railway

اسلام آباد

sadiq sinjrani

chairman senate

Azam Khan Swati