گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
مسافروں سے کہا جاتا ہے وہ شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں کراچی بس ٹرمینل سے بس میں سوار ہوں۔ تاہم ٹرمینل پہنچنے پر مسافروں کو پتہ چلتا ہے کہ ان کو جاری کیے گئے ٹکٹ جعلی ہیں اور متعلقہ کمپنی کا کوئی نام و نشان نہیں ہوتا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیرآئینی اور عثمان بزدار کے استعفے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کےانتخاب کو کالعدم قراردینےکی سفارش کردی۔
صدر مملکت عارف علوی پیر کو نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کلئے نمائندہ مقرر کرنےکا فیصلہ کریں گے، نمائندہ مقرر ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب کل ہی ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجا لیا ہے، کرسیاں لگ گئیں اور سٹیج بھی بن گیا مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارک کے دروازے بند ہیں۔