Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
29 Shawwal 1446  

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

گاڑی کے ہٹ کرنے سے متعدد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں
شائع 24 اپريل 2025 10:40pm

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا، جہاں ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ہٹ کیا، گاڑی کے ہٹ کرنے سے متعدد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔

حادثے کے وقت گاڑی میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں، مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔

ریسکیو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید تفصیلات اور طبی معائنے کی رپورٹ کا انتظار ہے تاہم ابتدائی طور پر مریم اورنگزیب کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

PMLN

lahore

Maryam Aurangzeb