لیاقت پور: سڑک کے مرمتی کام کے دوران سائٹ انچارج پر با اثر افراد کا حملہ
رقم کے مطالبے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج نیوز فوٹیج حاصل کرلی
پنجاب کے شہر لیاقت پور میں روڈ کے مرمتی کام کے دوران سائٹ انچارج پر بااثر افراد نے حملہ کردیا، جس کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔
ابتدائی معلومات کےمطابق ملزمان نے پیسوں کامطالبہ کیا اورانکارپرسائٹ انچارج عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جسے چھڑانے آنے والےشہری بھی ٹریکٹرتلےآگیا۔
زرائع کے مطابق چھڑوانے والا شہری شفیق بھی تشدد کا شکار ہوگیا، ٹریکٹر تلے آکر ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
ملزمان دھمکیاں دے کرفرار ہوگئے، پولیس نےتلاش شروع کردی ہے۔
punjab
police
Crime
مقبول ترین