Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی

دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، بیرسٹر سیف
شائع 21 اپريل 2025 10:11am

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی، گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے کے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی ہے، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے،خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

خیبر پختونخوا

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

KPK Government