Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

بورے والا میں 14 سالہ لڑکے پر فائرنگ کرنے والا زمیندار گرفتار

لڑکا دوستوں کے ہمراہ ٹیوب ویل پہ نہا رہا تھا کہ زمیندار غصے میں فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، ذرائع
شائع 20 اپريل 2025 11:48pm

بورےوالا میں 14 سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک زمیندار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم طارق ڈوگر نے ٹیوب ویل میں نہانے پر محمد ذکی اور اس کے دوستوں پر سیدھی فائرنگ کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بورےوالا تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 429 ای بی میں عظیم آباد کا رہائشی 14 سالہ کمسن بچہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹیوب ویل پہ نہا رہا تھا کہ زمیندار طارق ڈوگر نے غصے میں آ کر بچوں کو بھگانے کے لیے ان پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔

فائرنگ سے کمسن محمد ذکی شدید زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قبضہ میں لے کر جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے نامزد ملزم کے خلاف مقتول کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے محمد ذکی کا والد بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔

بنا اجازت چاکلیٹ کھانے پر مالکان کے تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، دل دہلا دینے والی تفصیلات

شیخوپورہ میں میں 12سالہ بچہ قتل

شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 12 سالہ بچہ بے دردی سے قتل مقتول ایک روز قبل اغوا ہوا تھا۔

نواحی گاؤں واہگرے میں 12 سالہ بچہ علی حسن قتل گاؤں واہگرے میں سفاک قاتلوں نے بچے کا گلہ کاٹ دیا بچے علی حسن کے جسم کے نازک اعضاء بھی کاٹ ڈالے۔

لاہور: گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچے بازیاب، ملزم باپ گرفتار

فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کی لاش قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کردی، بچہ مبینہ زیادتی کا شکار ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بچے کے والد محمد اسحاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد آئیں گے ۔

فیکٹری ایریا پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی مگر تاحال ابھی تک اس واقعے میی ملوث سفاک قاتلوں کا سراغ نہیی لگ سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

firing

lahore

Crime

merder