Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

دارالحکومت سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

5.9 شدت کے زلزلے نے زمین لرزا دی
شائع 19 اپريل 2025 12:10pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پشاور، دیر، سوات، صوابی، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور اور ٹیکسلا سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیا گیا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں بھی زمین لرز اٹھی، جبکہ گلگت، غذر، چترال اور استور میں بھی جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

میانمار اکثر خطرناک زلزلے کے واقعات کا شکار کیوں ہوتا ہے؟

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 94 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔

10 جانور جنہیں زلزلے کا وقت سے پہلے پتا چل جاتا ہے

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عوام کو آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

earthquake