بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان کی توہین عدالت کی درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پربانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
علیمہ خان کی جانب سے درخواست میں ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فریقین نے ملاقات پر غیر قانونی پابندی لگا رکھی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سابق وزیراعظم مختلف کیسزمیں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر پکڑ دھکڑ کے بعد پولیس نے علیمہ خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو رہا کر دیا
وکیل درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیا، عدالت نے 26 اکتوبر کو بانی تک رسائی دینے کا حکم دیا۔ ملاقات کرنے والے وکلا، اہل خانہ اور دوستوں کی لسٹ جمع کرائی گئی۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ جیل سپریٹنڈنٹ نےمتعدد بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکی، فریقین نے ملاقات پر غیر قانونی پابندی لگا رکھی ہے، جیل مینوئل کے تحت جیل میں طے شدہ ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، ہوم سیکرٹری پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کا یہ عمل توہین عدالت ہے۔
علیمہ خان کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی درخواست دائر کر دی جس میں انھوں نے عدالت سے سیکرٹری داخلہ پنجاب و جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔
Comments are closed on this story.