Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری، او پی ڈیز کے بائیکاٹ کااعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج سے او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2025 11:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے، بنیادی مراکزصحت کی نجکاری کے خلاف آج سے صوبہ بھر میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ لاہورکی مال روڈ دن بھرمیدان جنگ بنی رہی۔ پولیس نے احتجاجیوں پرلاٹھیاں برسائیں، واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا۔ متعدد مظاہرین کو دھرلیا گیا۔

پیٹرن انچیف وائی ڈی اے ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ تمام مقامات سے دھرنا ختم کر دیا ہے، پنجاب اسمبلی کے سامنے پھر جمع ہو گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔

لاہور میں مطالبات کی منظوری کے لیے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا 13ہویں روز میں داخل ہوگیا۔ اس سے قبل لاہور کی مال روڈ دن بھرمیدان جنگ بنی رہی۔

پولیس نے احتجاجیوں پرلاٹھیاں برسائیں، واٹرکینن کا بے دریغ استعمال کیا اورمتعدد مظاہرین کو دھرلیا گیا۔

احتجاج کرنے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس مظاہرین نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے واٹر کینن اور رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو الحمرا ہال کے قریب روک دیا۔

سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کل سے او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان

دن بھر گرمی کی شدت کے باعث بیشتر مظاہرین بے ہوش ہوگئے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کی بھی حالت خراب ہو گئی۔ بے ہوش مظاہرین کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

قبل ازیں، پولیس وائی ڈی اے صدر شعیب نیازی اورسلمان حسیب کو ساتھ لے گئی۔ ڈی ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو مذاکرات کیلئے لے کر جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس مذاکرات کا کہہ کر لے جا رہی ہے، اگر ہمیں گرفتار کیا جاتا تو دھرنا جاری رہے گا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج سے او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رکھیں گے۔

lahore

CM house

protests