Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کا اسرائیل سے تعلق؟ حکومت کا مؤقف آگیا

حکومت تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی غیرقانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی کرے گی
شائع 17 اپريل 2025 10:16am

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کسی بیانیے کی بنیاد پر کمپنیوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

پاکستانی نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملکی فوڈ چینز پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں نامعلوم افراد نے مختلف ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچایا۔

کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ-4 گرفتار

وزیر اطلاعات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو روکنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

اسلام آباد؛ ای الیون 2 میں غیر ملکی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ، 4 ملزمان گرفتار

عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی اقدام کی اجازت دے گی، اور کسی بھی غیرقانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

Atta Tarar

Federal Minister for Information and Broadcasting