Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

ژالہ باری سے تباہی کے بعد آج اسلام آباد کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے
شائع 17 اپريل 2025 09:59am

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی کا راج رہے گا جبکہ مری، گلیات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کی زد میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

صبح سویرے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

اسکے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں ژالہ باری یا بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

weather