پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشیں اور برفباری، فصلیں تباہ، بجلی بند، دو افراد جاں بحق
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہو گئیں۔ بارشوں کے باعظ مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، جس سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ سوہاوہ میں ٹریکٹرٹرالی پرگھرکی دیوار گر گئی، حادثے میں ٹریکٹرٹرالی پرسوار 2 افرادجاں بحق اور2 زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا اورپنجاب میں موسلادھار برسات نے تباہی مچادی۔ خیبر میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لنڈی کوتل بازار میں گاڑی بہہ گئی۔ کئی شہروں میں کچے مکانات گرگئے، جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی پر دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
جہلم میں بارش کے باعث حادثہ
جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ٹریکٹرٹرالی پرگھرکی خستہ حال دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حدثے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے، حادثہ بارش اور تیزآندھی کے باعث پیش آیا۔ ڈیرہ غازی خان شہراورگردونواح میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
غذر میں برفباری، روڈ بند، سردی کی شدت میں اضافہ
غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے پہاڑوں پر برفباری شروع ہو گئی ہے، جبکہ درکوت اور لنگر میں بھی برفباری ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری کے باعث غذر چترال روڈ اور لنگر کے مقام پر روڈ بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
پشاورمیں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
پشاور شہر میں ہلکی بوندا باندی شروع ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور شمالی بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری
لنڈی کوتل اور اس کے گردوں نواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے اور پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلے آنے کا خطرہ ہے۔
کوہاٹ میں طوفان اور موسلادھار بارش سے تباہی
کوہاٹ میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں کچے مکانات کی دیواریں بھی گر گئیں ہیں۔
پنجاب میں بارشوں کی کمی، خشک سالی کا خدشہ، پانی کا بے دریغ استعمال جاری
خیبر میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلے بہنے لگے۔ پانی لنڈی کوتل بازار میں گاڑی کو بہا کر لے گیا۔
دیرلویرمیں بھی کچے مکانات گر گئے، کئی فیڈرزٹرپ ہوگئے، تخت بھائی میں کالی گھٹا نے دن میں رات کردی۔ تھا کوٹ بازار میں سڑک ریلے میں بہہ گئی۔
مظفرآباد, جہلم اور پلندری میں تیز آندھی اور بارش، بجلی کی فراہمی معطل
مظفرآباد شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ جہلم میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، ادھر پلندری میں موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
راولاکوٹ، باغ میں آندھی اور تیز بارش، ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
راولاکوٹ شہر اور گردونواح میں آندھی اور تیز بارش ہوئی، جبکہ باغ شہراور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے، موسلا دھاربرسات سے ندی نالے مزید بپھرنے کا خطرہ ہے۔
Comments are closed on this story.