Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
شائع 2 دن پہلے
Rain, Thunderstorm Expected Across Northern Pakistan - Breaking - Aaj News

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج سے 20 اپریل تک کوہاٹ، چترال، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

پنجاب میں بھی آج سے بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اپریل کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صبح سویرے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع، خاص طور پر پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

منگل بھاری رہا، سبی، شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ زرعی ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

punjab

KPK

weather

Rain and Hail