Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

صبح سویرے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 2 دن پہلے
Early morning earthquake, wave of fear | Breaking - Aaj News

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 121 کلومیٹر تھی۔

میانمار اکثر خطرناک زلزلے کے واقعات کا شکار کیوں ہوتا ہے؟

زلزلے کے جھٹکے دیربالا، چترال، شانگلہ، بونیر، باجوڑ اور غذر سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرات، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا

حکام کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

پاکستان

earthquake