Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ملک بھر میں شدید گرمی، سبی، شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں درجہ حرارت 37، لاہور میں 38 ریکارڈ کیا گیا
شائع 15 اپريل 2025 09:58pm

ملک بھر میں گرمی کی شدت سے لوگ بلبلا اٹھے، سبی، شہید بے نظیرآباد میں سب سے زیادہ 47 ڈگری کی گرمی پڑی، کراچی میں درجہ حرارت 37، لاہور میں 38 ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت کے باعث شہریوں بلبلا کر رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کا ضلع سبی اور سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ رہا۔

سندھ کے دیگر شہروں دادو، پڈعیدن، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی پارہ 46 ڈگری تک جا پہنچا، جہاں شدید گرمی کے باعث لوگ پسینے میں شرابور ہو گئے۔

کراچی میں درجہ حرارت 37، لاہور میں 38، جب کہ پشاور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پی ڈی ایم پنجاب نے کل سے 20 اپریل تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر جاری رہنے کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے۔

punjab

sindh

Hot Weather

hot and dry weather